کشمیر پریمئر لیگ کے شیڈول کا اعلان،شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس ، شعیب ملک کی میرپور رائلز افتتاحی میچ میں مد مقابلہ ہونگی

پریمئر لیگ کا افتتاحی میچ 6 اگست ، فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا،جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز اوورسیز واریئرز کی نمائندگی کریں مظفرآباد ٹائیگرز کو سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی خدمات حاصل،ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے

منگل 3 اگست 2021 00:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) کشمیر پریمئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کا افتتاحی میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا، تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پریمئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔

ڈائریکٹر آپریشنزڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے اعلان کے موقع پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس سے نہ صرف خطے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ دنیا بھر میں یہ پیغام بھی جائے گا کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ ہے۔

(جاری ہے)

تیمور خان نے مزید کہا کہ ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان کا کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینا نہایت خوش آئند ہے۔

غیر ملکی اسٹارز کی موجودگی میں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوںنے کہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے نہایت مناسب ثابت ہوگا۔کشمیر پریمئر لیگ کے شیڈول کے مطابق6 اگست رات 8:30 بجے میرپوررائلز بمقابلہ راولاکوٹ ہاکس ،7 اگست دوپہر 2:00 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز،7 اگست رات 7:30 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز،8 اگستدوپہر 2:00 بجے میرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز،8 اگست رات 7:30 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنزبروز ،9 اگست دوپہر 2:00 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلزبروز 9 اگست رات 7:30 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرزبروز ،10 اگست دوپہر 2:00 بجے مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنزبروز ،10 اگست رات 7:30 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز،11 اگست دوپہر 2:00 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز،11 اگست رات 7:30 بجے کوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلزبروز ،12 اگست دن 11:00 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز،12 اگست سہ پہر 4:00 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز،13 اگست دن 11:00 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز،13 اگست سہ پہر 4:00 بجے مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز،14 اگست سہ پہر 4:00 بجے کوالیفائر1بمقابلہ 2 ، 15 اگست سہ پہر 4:00 بجے ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)بروز ، 16 اگست سہ پہر 4:00 بجے ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم،17 اگست:شام 7:00 بجے فائنل کوالیفائر جیتنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 2 جیتنے والی ٹیم کے درمیان ہوگا۔

وقت اشاعت : 03/08/2021 - 00:02:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :