رسجا انٹر میڈیا آزادی کرکٹ کپ: جیو اور ڈان نے سماء اور اے آر وائی کو شکست دیدی

منگل 3 اگست 2021 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) رسجا انٹر میڈیا آزادی کرکٹ کپ میں جیو ٹی وی اور ڈان ٹی وی نے سما ٹی وی اور اے آر وائی کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کر لی ، نیشنل کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے کے مہمان خصوصی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیبتھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ایونٹ میں سما ٹی وی کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 15اوورز میں 7وکٹوں پر 106رنز بنا ے ۔

جیو ٹی وی کی طرف سے قیصر بٹ 18، خالد چوہدری ، حسام 29، 29رنز بنا کر نمایاں رہے ، جواب میں سما ٹی وی کی ٹیم گیارہویں اوور میں 78رنز بناکر آوٹ ہو گئی ، سما ٹی وی کی طرف سے مقصود احمد 20رنز بنا سکے جبکہ جیو ٹی وی کے ارفع فیروز 5وکٹوں کیساتھ مین آف دی میچ قرار پاے ۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں ڈان ٹی وی نے اے آر وائی کیخلاف 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ، اے آر وائی پہلے بیٹنگ کرتے ہوے 10اوورز میں 6وکٹوں پر 44رنز بنا سکی، رانا طارق 10رنز بناے سکے ،فاتح ٹیم کی طرف سے طاہر نصیر، ثنا اللہ ، نوشاد عباسی کی ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، جواب میں ڈان ٹی وی نے آٹھویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا ۔

ڈان ٹی وی کے نوشاد عباسی کے 25رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پاے۔بعد ازاں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے شانداد ٹورنامنٹ منعقد کروایا، کرکٹ کے کھیل کیلئے انٹرمیڈیا آزادی کپ کا انعقاد خوش آئند ہے، انہون نے کہاکہ حکومت ملک میں کھیلوں کا فروغ چاہتی ہے ،کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکی ٹیلنٹ کو سامنے لانا ترجیح ہے، فرخ حبیب نے کہاکہ ہاکی ، کرکٹ اور اولمپکس مقابلوں کے حوالے سے توجہ مرکوز ہے، ، وزیر اعظم نے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، ہم کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے ملکی اور عالمی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جائے، کشمیر پریئمر لیگ نے بھارت کی نیندیں آڑا دی ہیں ، کمشنر کا جہاں بھی نام آئے بھارت پروپگنڈا کرتا ہے بھارت کھلاڑیوں کو شرکت کرنے سے روکنا خوفزدہ ہو رہا ہے
وقت اشاعت : 03/08/2021 - 00:06:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :