احسان فراموش انگلش بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا

ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے ریلیز نہیں کر رہا، بھارتی آفیشل کی تصدیق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 3 اگست 2021 11:23

احسان فراموش انگلش بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اگست 2021ء ) انگلینڈ نے پاکستان کے سارے احسان بھلاتے ہوئے کورونا وبا کے عروج کے دور میں بھی ٹیم بھجنے کا لحاظ نہ کیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے بھارتی ایما پر اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ بات خود بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا کو بتائی، ان کے مطابق یہ بات درست ہے کہ ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر لیگ کیلیے ریلیز نہیں کر رہا، ہمیں پاکستان سپر لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں مگر کشمیر میں ایونٹ نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی حکومت کے موقف پر قائم ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس کورونا وبا عروج پر ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم انگلینڈ بھیجی تھی مگر ای سی بی نے اس کا بھی لحاظ نہیں کیا،اس نے پاکستان کے سارے احسانات فراموش کردیے،اس کی بڑی وجہ بھارتی خوشنودی ہے جس نے اپنی خواتین کرکٹرز کو دی 100 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی، مینز ایونٹ میں بھی چند بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت پر بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ادھرانگلینڈ کے سابق سپنر مونٹی پنیسر نے کشمیر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان بھی کردیا۔ انھوں نے کہا کہ میں کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتا، انگلش بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کشمیر لیگ میں نہیں جاؤں گا۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے تصدیق کی ہے کہ بی سی سی آئی نے تمام ممالک سے رابطہ کرکے انھیں اپنے کھلاڑی کے پی ایل کیلیے ریلیز نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔6 اگست کو شروع ہونے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں مقابل ہوں گی،ان میں سے ایک ٹیم کو اوورسیزواریئرز کا نام دیا گیا ہے جس کا مونٹی پنیسر کو حصہ بننا تھا۔
وقت اشاعت : 03/08/2021 - 11:23:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :