کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد سے بھارت میں بے چینی بڑھنے لگی

لیگ کے خلاف آر ایس ایس کے شدت پسند کارکن سڑکوں پر نکل آئے،نعرے بازی

منگل 3 اگست 2021 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) بھارت میں کرکٹ ایک بات پھر آر ایس ایس کی انتہا پسندی کا شکارہو رہی ہے ۔کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد سے بھارت میں بے چینی بڑھنے لگی۔لیگ کے خلاف آر ایس ایس کے شدت پسند کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔بھارتی شدت پسندوں نے کشمیر پریمیئر لیگ اور اسکے منتظمیں کے خلاف نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور لیگ منتظمین کے پوسٹرز اٹھا کر احتجاج کیا۔نام نہاد آزاد بھارتی میڈیا بھی کے پی ایل کے خلاف آر ایس ایس کا آلہ کار بن گیا۔سی ای او کے پی ایل شہزاد اختر نے کہا ہے کہ ایونٹ کے آغاز سے پہلے بھارت میں بڑھتی بے چینی کے پی ایل کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کا کرکٹ کو سیاست زدہ کرنا افسوسناک ہے۔
وقت اشاعت : 03/08/2021 - 14:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :