دوروزہ انٹر کلب باکسنگ ٹورنامنٹ 7 اگست سے شروع ہوگا

منگل 3 اگست 2021 14:35

دوروزہ انٹر کلب باکسنگ ٹورنامنٹ 7 اگست سے شروع ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) دو روزہ انٹر کلب باکسنگ ٹورنامنٹ 7 اگست سے لاہور میں شروع ہوگا، آرگنائز نگ سیکرٹری چوہدری طارق امین گوجر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں لاہور ڈویڑن کے چار ضلعوں کے کلبوں کے باکسر حصہ لیں گے جن میں لاہور سمیت شیخوپور، ننکانہ صاحب اور قصور شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے دوران ورکشاپ بھی منعقد ہوگی جس میں ریفریز، کوچز اور ججز حصہ لیں گے ان کو باکسنگ کے نئے نئے قوانین کے حوالے سے لیکچرز دیئے جائیں گی-
وقت اشاعت : 03/08/2021 - 14:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :