جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 6 اگست کو راولپنڈی کھیلا جائیگا

ایونٹ کی تیاریاں زور و شورسے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں

منگل 3 اگست 2021 14:35

جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 6 اگست کو راولپنڈی کھیلا جائیگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) راولپنڈی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 6 اگست کو راولپنڈی کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کے چیف حامد صدیق نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شورسے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں منیز سنگلز، لیڈیز سنگلز اور ویٹرن کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے ، والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن 5 اگست تک کرواسکتے ہیں ،اور ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 03/08/2021 - 14:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :