قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ 5 اگست سے شروع ہوگی

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے شرکت کرنے والی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی

منگل 3 اگست 2021 14:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ 5 اگست سے ناران میں شروع ہوگی،پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے شرکت کرنے والی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ سپورٹس بورڈ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 4 اگست کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، چیمپئن شپ 7 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی-
وقت اشاعت : 03/08/2021 - 14:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :