ٹینس ٹریننگ کیمپ کل سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا، عمرآیاز

منگل 3 اگست 2021 19:10

ٹینس ٹریننگ کیمپ کل سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا، عمرآیاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ اور خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈی جی سپورٹس کے پی جونیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ کل سے پشاور سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شرو ع ہوگا جو کہ 25 اگست تک جاری رہیگا، کیمپ کا باضابطہ افتتاح ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک کرینگے ان کے ہمراہ دائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند ، ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یہ ٹریننگ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں دبئی کے ٹینس کوچ احسان اللہ کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے پہلا سیشن صبح سات سے گیارہ اور دوسرا سیشن چار سے سات بجے تک منعقد ہوگا ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک چار اگست کو باقاعدہ طور پر کیمپ کا افتتاح کریں گے کیمپ میں انڈر10 ‘انڈر12 ‘انڈر 14 اور انڈر16 کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان میں انٹرنیشنل کھلاڑی کاشان عمر ‘ انڈ 14 نمبر ون ‘حامد اسرار ‘عزیر خان ‘کامران ‘حسیب خان‘انڈر10 نمبر ون ایم شایان آفریدی ‘انڈر12 نمبر ون حمزہ رومان ‘شاہ سوار ‘ تیمور ‘زین ‘عبید‘انیس اور زوہیب بھی شامل ہیں‘سیکرٹری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی کاوشوں سے صوبہ بھر میں کھیلوں کو بھرپور فروغ و ترقی ملی اور اس کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو مختلف گیمز میں میڈل جیتنے پر ماہانہ سکالر شپ بھی فراہم کی جا رہی ہے جس سے ان کے مسائل حل ہوگئے ہیں اور وہ اب صرف کھیلوں پر توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی ٹینس کے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز ‘انٹرپراونشل گیمز‘قائداعظم گیمز‘ انڈر21 گیمز میں شاندار اکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے شمار میڈل جیتے‘قائداعظم گیمز میں کلین سویپ کیا ‘2019 نیشنل گیمز میں ڈبلز میں برانز میڈل جیتا‘ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل جیتا اس کے علاوہ مجموعی طور پر اب تک نیشنل گیمز میں گیارہ برانز میڈل جیت چکے ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرینگے۔

وقت اشاعت : 03/08/2021 - 19:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :