ٹوکیو اولمپکس کے 11ویں روز بھی چینی ایتھلیٹ چھائے رہے

چینی ایتھلیٹس نے مزید3 گولڈ میڈلز جیت کر طلائی تمغوں کی تعداد 32 کرلی

بدھ 4 اگست 2021 13:04

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) ٹوکیو اولمپکس کے گیارہویں روز بھی چینی ایتھلیٹ 3 گولڈ میڈلز جیت کر تمغوں کی مجموعی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔چینی ایتھلیٹس نے مزید3 گولڈ میڈلز جیت کر طلائی تمغوں کی تعداد 32 کرلی۔چین نے آرٹسٹک جمناسٹک کے مینز اور ویمنز ایونٹ میں طلائی تمغے جیتے جبکہ ڈائیونگ کے 3 میٹر مینز اسپرنگ بورڈ میں بھی سونیکا تمغہ اپنے سینے پر سجایا۔

(جاری ہے)

امریکی ایتھلیٹس نے خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ خواتین کی فری اسٹائل ریسلنگ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، امریکا 24 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ میزبان جاپان کی ٹیم نے 11ویں روز2 طلائی تمغے جیت کر تیسری پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا۔اس کے علاوہ برطانیہ نے 3 ،جرمنی ،نیوزی لینڈ اور برازیل نی2،2 طلائی تمغے جیتے ، جبکہ ناروے ،سوئیڈن ،پولینڈ ،کیوبا ،ہنگری ،نیدر لینڈز ،اٹلی،ازبکستان بھی ایک ایک سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 13:04:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :