14اگست کوسٹی گرلزکالج گلبہار میں طالبات کے مابین کبڈی مقابلے منعقد ہونگے،سید سلطان بری

بدھ 4 اگست 2021 13:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 14اگست کوطالبات کے درمیان آزادی کبڈی مقابلوں کاانعقاد ہوگا،جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وانٹر نیشنل ریفری سید سلطان بری کے مطابقپاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانامحمد سرورکی ہدایت پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کبڈی مقابلے ہونگے،گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار میں منعقدہ ان مقابلوں میں پشاور کے مختلف کالجز کی طالبات بھر پور حصہ لینگے،انہوںنے بتایاکہ اللہ کے فضل سے پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں کبڈی کو سب سے زیادہ پسند اور کھیلاجانیوالا کھیل بن چکاہے حوصلہ آفزاء بات یہ ہے کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی کافی مقبول ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پشاور میں خواتین کالجز کے مابین مقابلے تواتر کیساتھ منعقد کئے جاتے ہیں اور انشاء اللہ اس کا دائرہ صوبے ے دیگر اضلاع تک پھیلایاجائیگا،سید سلطان بری کاکہناہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی 14اگست کی مناسبت سے آزادی کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجائیگا۔جس کا مقصد اس دن کو بھر پور اندازمیں مناناہے۔
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 13:09:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :