سکیورٹی رپورٹ مثبت ہوئی تو ٹیم پاکستان جائیگی :کیوی کرکٹ بورڈ

پی سی بی اور ایجنسیوں کیساتھ مل کر تیاریاں کر رہے ہیں : چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 اگست 2021 13:55

سکیورٹی رپورٹ مثبت ہوئی تو ٹیم پاکستان جائیگی :کیوی کرکٹ بورڈ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2021ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ڈیوڈ وائٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران ملنے والی سکیورٹی رپورٹ مثبت آئی تو کیویز ٹیم دورہ ضرور کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 18 سال بعد رواں سال ستمبر، اکتوبر کے دوران سیریز کے لیے پاکستان آنا ہے ، قومی ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد ٹیسٹ میچز کی سیریز ہو گی، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ڈیوڈ وائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہمارے سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان کی رپورٹ سے مطمئن ہوئے تو ہماری ٹیم ضرور پاکستان جائے گی۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنی ہے ، اس دوران سکیورٹی ماہر کراچی، لاہور، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں کا دور کریں گے ، اگر تیاریاں مثبت ہوئی تو ٹیم پاکستان جائے گی، ہماری نظریں دورہ پاکستان پر ہیں ، اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایجنسیوں کیساتھ مل کر تیاریاں کر رہے ہیں، یہ دورہ ہم ضرور کریں گے ۔

(جاری ہے)

                                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 13:55:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :