کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز

کم سے کم ٹکٹ 750 روپے جبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 اگست 2021 16:29

کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز
مظفرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2021ء ) کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونے کا امکان ہے ، شائقن ٹکٹ آن لائن یا مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم سے خرید سکیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں ٹکٹوں کی مختلف قیمت رکھی گئی ہے ، کم سے کم ٹکٹ 750 روپے جبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے ۔ این سی او سی کی سٹیڈیم میں شائقین کی اجازت کے بعد ٹکٹ کی فروخت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شائقین ٹکٹ آن لائن خرید سکیں گے اور مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم سے بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر میچ کی تقریبا 3000 ٹکٹیں فروخت کیلئے مختص کی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ مظفر آباد میں ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جب کہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا ، تمام میچز مظفر آباد سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے ۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19 میں سے 12 میچزڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔ مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی کی راولاکوٹ اور شعیب ملک کی میر پور ہاکس افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوگی ۔                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 16:29:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :