11 پاکستانی کھلاڑی جمعرات کو وطن واپس آئیںگے

وطن واپس آنیوالے کھلاڑیوں میں عماد وسیم ، صہیب مقصود ، محمد حفیظ ، شاداب خان، شرجیل خان، فخر زمان ، اعظم خان ، عثمان قادر ، محمد حسنین ، محمد وسیم جونیئر اور ارشد اقبال شامل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 اگست 2021 17:00

11 پاکستانی کھلاڑی جمعرات کو وطن واپس آئیںگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2021ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل 11 پاکستانی کھلاڑی وائٹ انڈیز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد آج رات ویسٹ انڈیز سے وطن روانہ ہوں گے۔ یہ قومی کرکٹرز 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب پاکستان پہنچیں گے۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں عماد وسیم ، صہیب مقصود ، محمد حفیظ ، شاداب خان اور شرجیل خان شامل ہیں۔ فخر زمان ، اعظم خان ، عثمان قادر ، محمد حسنین ، محمد وسیم جونیئر اور ارشد اقبال بھی پاکستان واپس آنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی سیریز جیتنے کا سلسلہ برقرار رکھا کیونکہ4 میچوں کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے فائنل مقابلے کا گیانا سٹیڈیم میں بارش کے باعث کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ شیڈول کردہ میچوں میں سے صرف ایک کسی نتیجے پر پہنچا جب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں 7رنز سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کی توجہ اب 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی طرف مبذول ہوگی اور دونوں میچ 12 اگست سے کنگسٹن ، جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے جا رہے ہیں۔                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 17:00:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :