16ویں یوم آزاد اسپورٹس ایوارڈ کے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

تقریب ایوارڈ کرونا پابندیوں کے بعد ہوگی ،13اگست کو ڈپٹی کمشنر ویسٹ یوم آزادی کے حوالے سے اسپورٹس تقریب منعقد ہوگی

بدھ 4 اگست 2021 18:04

16ویں یوم آزاد اسپورٹس ایوارڈ کے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فردوس اتحاد اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 16ویں اسپورٹس ایوارڈ کے لئے ناموں کا اعلان کردیا گیا ،تقسیم ایوارڈ کی تقریب کرونا پابندیوں کے بعد کیا جائیگا ۔یہ اعلان تقریب کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے کیا یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے شاندار انتظامیہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر ،ڈپٹی کمشنر ویسٹ شہریار گل میمن اور ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو کو گولڈ میڈل جبکہSSPزبیر نذیر شیخ ،SSPسرفرار نواز شیخ ، اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ سب ڈویژن مشعل نعیم ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل سب ڈویژن نور مصطفی لغاری کو سلور میڈل اسپورٹس میں مثالی خدمات پر خالد جمیل شمسی ،احمد علی راجپوت ،محمد ارشد ، ماسٹراصغر بلوچ ،سینسی عبدالحمید ،سید وسیم ہاشمی ،تہمینہ آصف ،شیراز آصف ،خالد بروہی ،محمد سلیم خمیسانی ،اعجاز احمد قریشی ،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،طارق حسین ،عامر شریف ،ظفر اقبال ،زعیمہ خاتون ،سرور حسین ،بیگم اسماء علی شاہ ،انجینئر سید محفوظ الحق ،محمد تقی ،صغیر حسین ،سید حیدر حسین ،محمدم اسلم خان ،جمیل احمد ،نوید کپاڈیہ ،عظمت اللہ خان ،شہزاد احمد نفیس احمد ، اسد عباد علی ،کاشف احمد فاروقی ،کلیم اعوان ،غلام یاسین ،فرح ریاض ،سیدہ ارم بخاری شامل ہیں جبکہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ کو کھیلوں کے فروغ میں مثالی خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا جائیگا ،غلام محمد خان نے بتا یا کہ ایوارڈ کمیٹی کی چیئر مین شاہدہ پروین کیانی جبکہ PACCکے صدر مخدوم سید علی ریاض اور ہاکی کوچ محمد اخلاق کمیٹی آراکین میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء 13اگست شام 4بجے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے دفتر میں یوم آزادی اسپورٹس تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں یوم آزازی کا کی مناسبت سے کیک کاٹا جائیگا ،اور شمسی اکیڈمی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ویسٹ شہریار گل میمن کو 2020-21میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بے مثال خدمات پر یوم آزادی حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جائیگا دریں اثناء غلام محمد خان کی قیادت میں وفد نے ڈی سی ویسٹ شہریار گل میمن سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تقریابات خصوصی کھیلوں کی تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر شہریا گل میمن نے غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کھیلوں کے میدانوں کی فہرست مرتب کریں تاکہ محرم الحرام کے بعد ان میدانوں کو کھیلوں کے سرگرمیوں کو اسی انداز میں جس طرح ڈسٹرکٹ کورنگی میں اُن کے دور میں کھیلوں کے میدانوں کوآباد کیا گیا تھا ۔

شہر یار گل میمن نے کہاکہ میری دلی خواہش ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں اور ہمارے نوجوان صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں اور منفی سرگرمیوں سے اجتناب کریں ۔
وقت اشاعت : 04/08/2021 - 18:04:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :