ٹوکیو اولمپکس: جیولن تھرو کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے مابین چاندی یا کانسی کے تمغے کیلئے مقابلہ متوقع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 اگست 2021 12:33

ٹوکیو اولمپکس: جیولن تھرو کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے کا امکان
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2021ء ) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی لیا ہے جہاں میڈل کیلئے ان کا سخت مقابلہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا سے ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم نے نیزہ 85.16 میٹر دور پھینکا تھا، وہ گروپ میں ٹاپ پر اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرنیوالوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر ہیں۔

اسی فہرست میں 8ویں نمبر پر عالمی نمبر ون یوہاننس ویٹر ہیں جن کا انفرادی بہترین ریکارڈ 97.76 میٹر ہے۔ اسی فہرست میں جرمنی کے جولین ویبر بھی ہیں جن کا پرسنل ریکارڈ 88.34 میٹر ہے۔ چیک ری پبلک کے جیکب یوڈ لیج 89.34 میٹر دور نیزہ پھینک چکے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ گولڈ میڈل ان تینوں ایتھلیٹس میں سے ہی ایک جیتے گا۔

(جاری ہے)

بھارت کے نیرج چوپڑا اور چیک ری بپلک کے ویٹاز سلیو ویسلے، بیلاروس اور مالدیوا کے ایتھلیٹ چاندی اور کانسی کے تمغوں کے مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں۔

پاکستان کے ارشد ندیم کا پرسنل بیسٹ 86.39 میٹر ہے جبکہ بھارت کے نیراج چوپڑا کا پرسنل بیسٹ 88.07 ہے۔ ان اعداد شمار کے مطابق یہ کہا جاسکتا ہے کہ چاندی نہیں تو کانسی کے تمغے کیلئے پاک بھارت ایتھلیٹس میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ قابلِ غور بات یہ ہے کہ ارشد ندیم ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنیوالوں کی فہرست میں تیسرے نمبر ہے ہیں اور قسمت کی دیوی اگر ان پر مہربان ہوگئی تو قوم کے لیے طلائی تمغے کا تحفہ بھی لاسکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاک بھارت ایتھلیٹس کسی بڑے ایونٹ میں آمنے سامنے ہوںگے۔ اس سے قبل دونوں کا مقابلہ 2018ء کے ایشین گیمز میں ہوا تھا جہاں بھارت کے نیراج نے طلائی تمغہ جیتا تھا جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 05/08/2021 - 12:33:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :