ٹوکیو اولمپکس: امریکی میڈیا کی میڈل ٹیبل کے حوالے سے غلط بیانی

اولمپکس قوانین کے مطابق جیت کی درجہ بندی گولڈ میڈلز کی بنیاد پرہوتی ہے، امریکی میڈیا مجموعی تمغوں کی بنیاد پر امریکا کو پہلے نمبر پر دکھانے لگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 اگست 2021 13:42

ٹوکیو اولمپکس: امریکی میڈیا کی میڈل ٹیبل کے حوالے سے غلط بیانی
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اگست 2021ء ) ٹوکیو اولمپکس میں امریکی میڈیا کی میڈلز کائونٹ کے حوالے سے غلط بیانی سامنے آگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت چین ٹوکیو اولمپکس میں سر فہرست ہے جب کہ امریکہ کا دوسرا نمبر ہے تاہم امریکی میڈیا تمغوں کی غلط بیانی کے ذریعے امریکہ کو پہلے نمبر پر دکھا رہا ہے۔ امریکی میڈیا صرف گولڈ میڈلز کی بجائے مجموعی تمغے دکھا کر اپنی جیت کی خوشی منا رہا ہے لیکن اس کے برعکس چین اب تک سب سے زیادہ سونے کے تمغے جیت چکا ہے اور امریکہ چین سے 6 سونے کے تمغوں کی کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ اولمپکس قوانین کے مطابق سونے کے تمغوں کی بنیاد پر جیت کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور ٹیبل چارٹ پر سونے کے زیادہ تمغوں کی بنیاد پر درجہ بندی دکھائی جاتی ہے لیکن امریکہ میں میڈیا کی جانب سے مجموعی تمغوں کو لے کر درجہ بندی بدل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی تمغے سب سے زیادہ امریکہ نے ہی جیتے ہیں اور مجموعی تمغوں کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر ہے۔

چین نے اب تک مجموعی طور پر 73 تمغے جیتے ہیں اور امریکہ 85 تمغے اپنے نام کر چکا ہے۔ اولمپکس قانون کے مطابق اس وقت چین 33 سونے کے تمغوں کے ساتھ نمبر ون پر براجمان ہے جب کہ امریکی کھلاڑی اب تک 27 سونے کے تمغے اپنے نام کر چکے ہیں ، جاپان 21 سونے کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
                                  
وقت اشاعت : 05/08/2021 - 13:42:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :