ٹوکیو اولمپکس مینز ہاکی ایونٹ، بھارت نے جرمنی کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

جمعرات 5 اگست 2021 15:47

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) بھارت نے ٹوکیو اولمپک گیمزکے مینز ہاکی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم نے کانسی کے تمغے کے حصول کے لئے کھیلے گئے میچ میں جرمنی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اوئی ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں بھارت اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بھارتی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد جرمنی کو 4-5 گو ل سے ہرا کر اولمپکس گیمز کے مینز ہاکی کے ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 05/08/2021 - 15:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :