لاہور: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی

مہمان ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی

جمعرات 5 اگست 2021 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ کی 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 11 ستمبر 2021 کو پاکستان پہنچیں گی بیشتر میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 05/08/2021 - 23:29:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :