خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جمعہ 6 اگست 2021 00:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹینس کا کیمپ یو اے ای کے انٹرنیشنل ٹینس کوچ ثناء اللہ کی نگرانی میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ‘افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر فنانس ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا طارق خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ مینیجر اکائونٹس امجد اقبال ‘یو اے ای کے ٹینس کوچ ثناء اللہ خان ‘اے ڈی اکائونٹس اعزاز خان ‘اے ڈی ذاکر اللہ خان ‘ڈی ایس و تحسین اللہ خان ‘صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر‘ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ‘ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے اشتراک سے ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کا کیمپ منعقد کررہی ہے دو ماہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر یو اے ای کے کوچ ثناء اللہ خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو کھلاڑیوں کی ٹریننگ کریں گے کیمپ پچیس اگست تک جاری رہے گا‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مرادعلی مہمند کی جانب سے کیمپ کے کھلاڑیوں کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘انہوں نے کیمپ کا دورہ بھی کیا اور کھلاڑیوں کو محنت کی ہدایت کی ‘یہ کیمپ دو سیشن میں صبح و شام منعقد ہوا صبح سات سے گیارہ اور شام چار سے سات تک کیمپ کے اوقات ہوں گے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر‘صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کے تعاون سے کیمپ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں انٹرنیشنل پلیئرز بھی حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کی مختلف انٹرنیشنل میچوں میں نمائندگی کی اور اس کے ساتھ قومی سطح کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی اور رینکنگ میں بھی یہ کھلاڑی ٹاپ پر ہیں جن میں انڈر10 سے انڈر16 کے کھلاڑی شامل ہیں ان میں کاشان عمر‘حامد اسرار ‘عزیر خان‘ کامران خان‘ حسیب خان ‘محمد شایان آفریدی‘حمزہ رومان‘شاہ سوار‘تیمور‘زین‘عبید‘انیس زوہیب اور دیگر شامل ہیں ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں کیمپوں کا انعقاد شامل ہے انہوں نے کہا کہ انڈر16 ‘انڈر21 اور انڈر23 گیمز کے انعقاد سے ہمیں اچھا ٹیلنٹ ملا ہے ہمارے پاس ٹینس کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو ڈیوس کپ سمیت دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں نمائندگی کرچکے ہیں اور ساتھ ہی قومی چیمپئن بھی ہیں اور رینکنگ میں سرفہرست ہیں انہوں نے کہا کہ 1250 بوائز و گرلز میڈلسٹ کھلاڑیوں میں سکالر شپس تقسیم کی جارہی ہیںاور آئندہ بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے ٹینس کے کھلاڑیوں کو قائداعظم گیمز‘نیشنل گیمز اور انٹرپراونشل گیمز سمیت دیگر ایونٹس جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔

وقت اشاعت : 06/08/2021 - 00:05:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :