نیشنل من تھرو بال چیمپئن شپ وادی ناران کی پر فضاء مقام بٹہ کنڈی میں شروع ہوگئی

جمعہ 6 اگست 2021 00:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) محکمہ امور نوجوانان خیبر پختونخوا اور تھروبال ایسوسی ایشن کے باہمی اشترک سے نیشنل من تھرو بال چیمپئن شپ وادی ناران کی پر فضاء مقام بٹہ کنڈی میں شروع ہوگئی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں جس میں واپڈ،بلوچستان،آزاد کشمیر،پنجاب،سندھ،پولیس،اسلام آباد،گلگت بلتستان،بٹہ کنڈی شاہین اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں شرکت کررہی ہے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز خیبر پختونخوا ارشد حسین تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ ساوتھ ایشیائ اور پاکستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مقبول آرائی،ام لیلء کلثوم، پاکستان واپڈا کیچودھری آضغر، جنرل سیکرٹری بلوچستان تھرو بال ایسو سی ایشن منظور احمد سرپرہ،آرگنائزنگ سیکری سمیع اللہ مروت،سیکرڑی پنجاب رانا سجاد،اسلام آباد کے معین احمد،سابقہ بین الاقوامی فٹ بالر اور صوبائی کوچ سیف اللہ سمیت اہم شخصیات موجود تھے ابتدائی میچ میں واپڈا نے آزاد کشمیر کو 0-2 سے جبکہ دوسرے میچ میں بلوچستان نے خیبر پختونخو کو 1-2 سیشکست دی اسی طرح تیسرے میچ میں سندھ نے پنجاب پر 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ ارشد حسین نے ملک بھر سے آئے کھلاڑی اور آفیشلز کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سیاحت کے حوالے سے بہت زرخیز ہے اسی لئیچیپمئن شپ کا وادی ناران میں انعقاد کا مقصد کھلاڑی کو کھیل کیساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی سیر بھی کرانا ہے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی دلچسپی اور احکامات کے بدولت امسال لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں ان مقامات کا رخ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرو بال کی ملک بالخصوص خیبر پختونخوا میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم اسی طرح ایونٹس کے انعقاد سے ان کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گی۔واضح رہے چیپمئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ساوتھ ایشیاء چیپمئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ نشنل گیمز کے لئے بھی ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 00:05:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :