ایلگزر کراچی انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ 22اگست کو ہوگی

جمعہ 6 اگست 2021 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) قائد اعظم آرچری ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن نے ایلگزر آل کراچی انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ22اگست کوایلگزر اسکول کے تعاون سے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے،ایونٹ ایگلزر اسکول میں ہی منعقد ہوگا جس میں شہر قائد کے 300سے زائد تیر انداز شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں قائد اعظم آرچری ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی سیکریٹری کنول حسان نے بتایا کہ کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایونٹ ملتوی کیا گیا تھا تاہم اب ایونٹ22 اگست کو ایلگزر اسکول میں شیڈول کیا گیا ہے جس کے لئے ہمیں ایلگزر اسکول کے چیئرمین خواجہ بلال منصور کا بھر پور تعاون حاصل ہے،امید ہے کہ ایونٹ کاشایان شان انداز میں کامیاب انعقاد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں ٹیم اور مکس ٹیم ایونٹ کے مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

300سے زائد جونیئرز،خواتین،گرلزاور سینئرز تیر انداز ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ فاتح کلب کو 50ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جونئیرتیر اندازوں کے بھی خصوصی کیٹیگری میں انفرادی مقابلے ہونگے۔ ایک ٹیم تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ ایلگزر اسکول کے چیئرمین خواجہ بلال منصور کا کہنا تھا کہ تیر اندازی کا کھیل تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے اسکول میں ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تاکہ ہمارے اسکول کے طلبا و طالبات میں بھی تیر اندازی کا شوق پیدا ہو اور یہاں سے بھی اچھے تیر انداز سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ کیلیے 25کلبز اور300سے زائد تیر اندازوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 00:05:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :