کین ولیمسن سمیت 8 اہم کیوی کرکٹرز کے دورہ پاکستان پر آئی پی ایل کو فوقیت دیئے جانے کا امکان

ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، ایڈم ملنے،کائل جیمیسن،مچل سینٹنر،لوکی فرگوسن،ٹم سائیفرٹ، فن ایلن آئی پی ایل کھیلیں گے،ٹیموں کی قیادت ٹم ساؤتھی اور ٹام لیتھم کو سنبھالنا پڑیگی:غیرملکی میڈیا رپورٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 اگست 2021 11:37

کین ولیمسن سمیت 8 اہم کیوی کرکٹرز کے دورہ پاکستان پر آئی پی ایل کو فوقیت دیئے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اگست 2021ء ) 8 اہم کیوی کرکٹرز کے پاکستان کے دورے پر آئی پی ایل کو فوقیت دینے کا خدشہ سامنے آگیا ،وہ انہی تاریخوں میں آئی پی ایل کھیلتے نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی شدہ بھارتی لیگ کا دوسرا مرحلہ 19ستمبر سے یواے ای میں شروع ہوگا،دوسری جانب پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے میچز17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

کیوی کرکٹرز میں سے کین ولیمسن حیدرآباد سن رائزرز کے کپتان ہیں، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم ملنے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز جبکہ کائل جیمیسن رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہیں، مچل سینٹنر چنائی سپر کنگز، لوکی فرگوسن اور ٹم سائیفرٹ کولکتہ نائٹ رائیڈرز، فن ایلن رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا میں سامنے آنیوالی رپورٹس میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا تھا کہ پاکستان سے سیریز شیڈول ہونے کے باوجود کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ اور لوکی فرگوسن سمیت سٹار پلیئرز کو آئی پی ایل میچز میں شرکت کی اجازت دیدی جائے گی جس پر آئی پی ایل منتظمین نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوی بورڈ کی جانب سے 8 کرکٹرز کو بھارتی لیگ میں شرکت کرنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے،اس صورت میں کیوی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کی کمان ٹم ساؤتھی اور ٹام لیتھم کو سنبھالنا ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل منتظمین میں ایک بار پھر تشویش کی لہر پائی جانے لگی، بعض فرنچائزز کی جانب سے کیوی بورڈ کے ساتھ رابطے کے فقدان پر بھی بی سی سی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 11:37:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :