’گولڈن ڈک‘ کی خفت سے دوچار ہونیوالے ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

بھارتی ٹیم کے کپتان جیمز اینڈرسن کی پہلی ہی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 اگست 2021 13:08

’گولڈن ڈک‘ کی خفت سے دوچار ہونیوالے ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ
نوٹنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اگست 2021ء ) ہندوستانی کرکٹ مداح اپنی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے 28 ویں ٹیسٹ سنچری بنانے کی توقع کر رہے تھے لیکن وہ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔ ہندوستانی کپتان بیٹنگ کے لیے آئے تو ان کی ٹیم کا سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز تھا۔ انہوں نے جیمز اینڈرسن کا سامنا کیا جنہوں نے انھیں پہلی ہی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ کروادیا۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کا ’گولڈن ڈک‘ دن بھر سوشل میڈیا پر زبردست ٹرولنگ کا باعث بنا۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ بھارت نے بارش سے متاثرہ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 125 رنز سکور کیے ہیں، کے ایل راہول 57 اور رشبھ پانٹ 7 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 13:08:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :