ٹوکیو اولمپکس: کوچز کا بیلاروسی خاتون کھلاڑی پر میچ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا انکشاف

کوچز نے آکر کہا سامان پیک کرو اور گھر جاؤ، کوئی پوچھے تو کہنا کہ زخمی ہوگئی ہوں:کرسٹینا تیمانوسکایا ، دونوں کوچز کو اولمپکس سے نکال دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 اگست 2021 16:59

ٹوکیو اولمپکس: کوچز کا بیلاروسی خاتون کھلاڑی پر میچ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا انکشاف
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اگست 2021ء ) بیلاروس کی سپرنٹر کرسٹینا تیمانوسکایا کو دو کوچز نے مبینہ طور پر کھیل چھوڑنے پر مجبور کیا جس پر آئی او سی کی تحقیقات کے بعد دونوں کوچز آرٹور شیمک اور یوری میسویچ کی ٹوکیو اولمپکس سے نکال دیا گیا ہے۔ تیمانوسکایا کا کہنا ہے کہ دو کوچز نے ان کے کمرے میں آکر کہا کہ اپنا سامان سمیٹو اور یہاں سے چلی جاؤ، اس بات پر مجبور کیا گیا کہ جانے کی وجہ زخمی حالت بتانا۔

خیال رہے کہ اس وقت کرسٹینا تیمانوسکایا کو انسانی بنیاد کے طور پر پولینڈ میں رہائیشی ویزا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیلاروسی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ آئی او سی فیصلے کی وجہ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ تیمانوسکایا پولینڈ میں محفوظ ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بیلاروسی سپرنٹر تیمانوسکایا کو ٹوکیو میں پولینڈ کے سفارت خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ اس نے چند گھنٹوں بعد جاپان سے بیلاروس جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا اوریہ دعویٰ کیا تھا کہ اسے اپنے آبائی ملک واپس جانے پر مجبور کیا گیا تھا۔                                                                                 
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 16:59:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :