پاکستان میں مفت تعلیم کا مشن، بابراعظم سعودی ’نون اکیڈمی‘ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

میں ’نون‘ کے پیغام کی وسیع پیمانے پر ترویج کی کوشش کروں گا: قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 اگست 2021 13:38

پاکستان میں مفت تعلیم کا مشن، بابراعظم سعودی ’نون اکیڈمی‘ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اگست 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ سعودی سوشل لرننگ پلیٹ فارم ’نون اکیڈمی‘کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے ہیں اور کمپنی کے مفت تعلیم کے مشن کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ عرب نیوز کے مطابق نون اکیڈمی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ایجوکیشن ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی فرم ہے جس سے سعودی عرب، مصر، عمان، کویت اردن، انڈیا اور عراق میں 90 لاکھ طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس ستمبر 2020ء میں اس آرگنائزیشن نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 15 لاکھ مقامی طلبہ کو رجسٹر کیا تھا۔ بابراعظم نے عرب نیوز کو اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ ’میں ’نون‘ کے پیغام کی وسیع پیمانے پر ترویج کی کوشش کروں گا‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف سعودی فرم کی معاونت کریں گے بلکہ پاکستان بھر میں طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیم کے حصول کا موقع فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تعلیم تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے، یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے مطابق ملک میں 7 کروڑ سے زائد بچوں میں سے دو کروڑ 28 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔ ’نون پاکستان‘ کے جنرل منیجر عمیر بابر چشتی کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی اس پروگرام میں شرکت سے کمپنی کے مقصد کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔                                                                                 
وقت اشاعت : 09/08/2021 - 13:38:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :