سعودی عرب نے کھیلوں کے میدان میں تماشائیوں کی حاضری کی گنجائش بڑھا دی

نئے سیزن کے آغاز پر 60 فیصد تماشائی میدانوں میں آسکیں گے: سعودی وزارت کھیل کا اعلان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 اگست 2021 15:50

سعودی عرب نے کھیلوں کے میدان میں تماشائیوں کی حاضری کی گنجائش بڑھا دی
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اگست 2021ء ) سعودی عرب کی وزارت کھیل نے نئے سیزن کے شروع پر مملکت کے کھیلوں کے میدانوں میں شائقین کی حاضری کی گنجائش بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ سعودی وزارت کھیل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نئے سیزن کے آغاز پر 60 فیصد تماشائی میدانوں میں آسکیں گے ۔ سعودی عرب میں نئے سیزن کا آغاز رواں ماہ کی 11 تاریخ سے ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت کھیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھیل کے میدان میں 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہو گی۔ یہ لازم ہے کہ آنے والے افراد کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہوں۔ یہ خوراک مملکت کی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین کی ہونی چاہیے۔ ویکسین لگنے کی تصدیق ’توکلنا‘ ایپلی کیشن کے ذریعے ہوگی ۔ وزارت کھیل نے باور کرایا کہ احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے۔ ان میں سماجی فاصلہ اور ماسک کا لگانا شامل ہے۔                                                                                                                          
وقت اشاعت : 09/08/2021 - 15:50:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :