ارشد بھی میڈل لیتا تو ایشیا کا نام ہوجاتا، نیرج چوپڑا

ارشد نے خوش دلی سے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گولڈ میڈل کی مبارکباد دی، بیان

منگل 10 اگست 2021 14:12

ارشد بھی میڈل لیتا تو ایشیا کا نام ہوجاتا، نیرج چوپڑا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2021ء) ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلوں میں گولڈ میڈل لینے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی میڈل لیتے تو دنیا بھر میں ایشیا کا نام روشن ہوجاتا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ اگر ارشد وکٹری اسٹینڈ پر ہوتے تو ایشیا کا نام ہوجاتا۔

(جاری ہے)

نیرج چوپڑا نے انٹرویو میں کہا کہ اختتامی تقریب سے عین پہلے حال میں ہمارا آمنا سامنا ہوا اور ہم نے مصافحہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ارشد نے خوش دلی سے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گولڈ میڈل کی مبارکباد دی۔نیرج نے اس موقع پر ارشد سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے بتایا کہ وہ اپنے قومی لباس میں توانا لگ رہا ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2021 - 14:12:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :