ایشین والی بال فیڈریشن نے 21 ویں ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے

بدھ 11 اگست 2021 12:52

ایشین والی بال فیڈریشن نے 21 ویں ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2021ء) ایشین والی بال فیڈریشن نے 21 ویں ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے ، چیمپئن شپ 12 ستمبر سے 19 ستمبر تک جاپان میں کھیلی جائے گی، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنر ل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ایشیائی سطح کی سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں میزبان جاپان، بھارت، قطر اور بحرین شامل ہیں، پاکستان کو گروپ بی میں ایران، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے اور اسی طرح گروپ سی میں آسٹریلیا، چین، سری لنکا اور کویت جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی کوریا، تائیوان، قزاخستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/08/2021 - 12:52:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :