- Home
- Sports
- News
- آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے میچ ، لاہور کے باسی اپنی سخاوت اور زندہ دلی کی نئی تاریخ رقم کریں گے، ..
آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے میچ ، لاہور کے باسی اپنی سخاوت اور زندہ دلی کی نئی تاریخ رقم کریں گے، رانا مشہود
جمعہ 25 جولائی 2014 20:53
لاہور(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) صوبائی وزیر کھیل، قانون اور تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور کے باسی اپنی سخاوت اور زندہ دلی کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہیں، 26جولائی کو قذافی سٹیڈیم میں آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے ہونیوالے ٹی 20میچ میں وہ اپنی سخاوت اور زندہ دلی کا عملی مظاہرہ کریں گے، میچ میں لاہور کے باسی ایک نئی تاریخ رقم کرکے شمالی وزیرستان کے اپنے بھائیوں کی مثالی مدد کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار رانا مشہود احمدخان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور، ارکان صوبائی اسمبلی تاحیا نون اور مہوش سلطانہ بھی موجود تھیں، رانا مشہود احمد نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی مدد ہم سب پاکستانیوں پر فرض ہے اسی جذبے کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب نے آئی ڈی پیز کیلئے خصوصی فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا، اس سلسلہ میں چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کا اہتمام کیا گیا، پہلا ٹی 20میچ 19جولائی کو راولپنڈی میں کھیلا گیا وہاں سے اڑھائی کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، ملتان میں 21جولائی کو میچ کھیلا گیا جہاں سے2 کروڑ،24جولائی کو فیصل آباد میں میچ کھیلا گیا جہاں سے اڑھائی کروڑ کی آمدن ہوئی ہے، 26جولائی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم اور اے ٹیم کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ہمیں امید ہے کہ یہاں سے 8کروڑ کی آمدن ہوگی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا