شعیب ملک کی قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں عدم شمولیت معمہ بن گئی

مصباح بھی آل راؤنڈرکی واپسی کے مخالف نہیں، محمد وسیم کی مختلف رائے ، سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کی درخواست بھی ان سنی کر دی تھی :ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 اگست 2021 16:30

شعیب ملک کی قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں عدم شمولیت معمہ بن گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اگست 2021ء ) قومی آل راؤنڈر شعیب ملک کی قومی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت پر پاکستان کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم ایک پیج پر نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم نے ایک سے زیادہ مواقع پر ملک کے انتخاب کے لیے وسیم سے رابطہ کیا لیکن ماضی میں مڈل آرڈر کی خراب کارکردگی کے باوجود چیف سلیکٹر کی طرف سے مثبت جواب نہیں ملا۔

اس سال 14 ٹی ٹونٹی میچوں میں بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ صرف فخر زمان نے نصف سنچری سکور کررکھی ہے ۔ محمد وسیم کا خیال ہے کہ شعیب ملک کی شمولیت سے پاکستانی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ ان کی عمر 39 سال ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد وسیم نے اپنے دور میں اب تک بڑھتی عمر کے باوجود بہت سے کرکٹرز کو منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

40 سالہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کی خراب فارم نے بھی ٹیم مینجمنٹ کے لیے مزید مسائل پیدا کیے۔

شعیب ملک کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے علیحدہ وائٹ بال کوچ لانے کے مطالبے کے باوجود ہیڈ کوچ مصباح بھی شعیب ملک کے انتخاب کے خلاف نہیں ہیں۔ شعیب ملک جو آخری بار ستمبر 2020ء میں پاکستان کے لیے کھیلے تھے ، سلیکشن کمیٹی کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں لیکن ٹیم مینجمنٹ کا اصرار آل راؤنڈر کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ میں واپسی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں 354 رنز کے ساتھ چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ کے 7 میچوں میں 240 رنز سکور کیے ۔
وقت اشاعت : 18/08/2021 - 16:30:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :