یوم آزادی ایس ایس بی ،کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، ڈائو کلب نے کامیاب حاصل کرکے اپنا اکائونٹ کھو ل لیا

بدھ 25 اگست 2021 14:21

یوم آزادی ایس ایس بی ،کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، ڈائو کلب نے کامیاب حاصل کرکے اپنا اکائونٹ کھو ل لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے فردوس اتحاد اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "یوم آزادی SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "میں ڈائو باسکٹ بال کلب نے مد مقابل پیٹریسن اسٹار کو 32کے مقابلے میں 40باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکراپنا اکائونٹ کھو ل لیا دوران میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر کورٹ پر موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد تحسین پیش کی ،فاتح ڈائو کلب کی جانب سے محمد آصف 15شہریار ناصر 12اور عمر شبیر نے 10جبکہ رنر اپ پیٹرسن اسٹار کی جانب سے اسٹیون ڈسلوا 11،ڈینرل پریرا اور اینڈ رے ٹرنر نے 10,10باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض غلام محمد سنیئر ،عامر شریف اور یوسف خان نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ظفر اقبال، نعیم احمداور ممتاز احمد تھے ،میچ سے قبل مہمان خصوصی پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ٹریٹری منیجر جاوید ملک سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر PBLکے منیجر کوارڈنشن اخلاق احمد ،منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،اشرف یحییٰ ،محمد یعقوب ،انجینئر زین العابدین اور دیگر موجود تھے ۔
وقت اشاعت : 25/08/2021 - 14:21:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :