جمیکا ٹیسٹ ، پاکستان نے جیت کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی 145 تاریخ کا منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا

گرین شرٹس پہلی 3 وکٹیں صرف 2 یا اس سے کم رنز پر کھونے کے باوجود 2 مرتبہ ٹیسٹ میچ جیتنے والی واحد ٹیم بن گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 اگست 2021 14:47

جمیکا ٹیسٹ ، پاکستان نے جیت کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی 145 تاریخ کا منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اگست 2021ء ) کنگسٹن ٹیسٹ میں پاکستان نے میچ کے ساتھ ساتھ ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں دو رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد میچ کو 109 رنز سے جیتنے والی دنیا کی منفرد ٹیم بن چکی ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسے 10 مواقع سامنے آئے ہیں جب کسی ٹیم کی پہلی اننگز میں دو سکور تک 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہوں اور ان 10 واقعات میں سے صرف دو مرتبہ وہ ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے اور دونوں بار یہ اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

کنگسٹن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی پہلی اننگز میں دو کے مجموعی سکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے مگر پاکستان نے زبردست کم بیک کیا اور نہ صرف پہلی اننگز میں پہاڑ جیسا سکور کھڑا کیا بلکہ میچ میں بھی 109 رنز سے کامیابی بھی سمیٹی ۔ پاکستان نے اس سے قبل بھارت کے خلاف 2006ء میں کراچی ٹیسٹ کے دوران صفر سکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچ میں 341 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی ۔                                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 25/08/2021 - 14:47:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :