ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

خوشی ہے پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گنوانے کے باوجود فواد عالم کے ساتھ پارٹنرشپ ہمیں میچ میں واپس لائی، گفتگو

بدھ 25 اگست 2021 15:15

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، بابر اعظم
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں جیت پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب بھی جیت ملتی ہے بطور کپتان بہت اعتماد ملتا ہے ،تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ وکٹ سے مدد نہیں ملی تو فیلڈنگ پوزیشنز بدل کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ خوشی ہے کہ پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گنوانے کے باوجود فواد عالم کے ساتھ پارٹنرشپ ہمیں میچ میں واپس لائی۔ انہوںنے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان فاسٹ باؤلر نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر ہی رکھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے حکمت عملی کے تحت ویسٹ انڈیز کو چوتھے روز بیس اوورز کھیلائے،ہمیشہ کہتا ہوں فواد عالم بہت تجربہ کار بیٹسمین ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مشکل کنڈیشنز میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے فواد عالم ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،ہمارے ہر بیٹسمین کو فواد عالم سے سیکھنے کی ضرورت ہے،شاہین شاہ آفریدی بہت بااعتماد باولر ہیں ،جب بھی انہیں باؤلنگ کا کہتا ہوں وہ جارحانہ باؤلنگ کرتے ہیں ،خوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسا باؤلر میرے پاس ہے۔
وقت اشاعت : 25/08/2021 - 15:15:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :