قومی کرکٹ ٹیم کل ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچے گی

چار کھلاڑی بیٹسمین اظہر علی، لیگ اسپنر یاسر شاہ، فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور نسیم شاہ وطن واپس نہیں آئیں گے

بدھ 25 اگست 2021 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کل جمعرات کو ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچے گی ،قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق شام بجے جمیکا سے براستہ لندن لاہور کیلئے اپنے سفر کا آغاز کیا ،قومی اسکواڈ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لاہور پہنچے گی ،چار کھلاڑی بیٹسمین اظہر علی، لیگ اسپنر یاسر شاہ، فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور نسیم شاہ وطن واپس نہیں آئیں گے،یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے کچھ دیر بعد انٹیگا روانہ ہوجائیں گے،محمد عباس اور اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں قیام کریں گے
وقت اشاعت : 25/08/2021 - 15:15:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :