سلوانین سائیکل سوار پرموز روگلک نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 11واں مرحلہ اپنے نام کرلیا

جمعرات 26 اگست 2021 13:29

سلوانین سائیکل سوار پرموز روگلک نے ویلٹا اسپانیا  سائیکل ریس  کا  11واں      مرحلہ اپنے نام کرلیا
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2021ء) سلوانین سائیکل سوار پرموز روگلک نے ویلٹا اسپانیا  سائیکل ریس کا گیارہواں     مرحلہ جیت لیا۔یہ پرموز روگلک کی ریس میں دوسری فتح ہے۔ ریس کے گیارہویں مرحلے میں ہسپانوی سائیکلسٹ انریک میس نے دوسری، کولمبین کے سائیکل سوار میگوئل اینجل لوپیز نے تیسری،آسٹریلوی سائیکلسٹ جیک ہیگ نے چوتھی جبکہ برطانوی سائیکل سوار ایڈم یٹس نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ویلٹا اسپانیا  سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا  سائیکل ریس کا گیارہواں    مرحلہ انٹیکیرا سے والڈپیناس ڈی جین  تک133.6  کلو میٹر پر محیط تھا جس کو31 سالہ سلوانین سائیکل سوار پرموز روگلک نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سلوانین سائیکل سوار پرموز روگلک نے  مطلوبہ فاصلہ 3گھنٹے 11منٹ میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ریس کے 11 ویں    مرحلے میں  ہسپانوی سائیکلسٹ انریک میس  دوسرے  اور کولمبین کے سائیکل سوار میگوئل اینجل لوپیز  تیسرے نمبر پر رہے۔ ناروے کے  اوڈ کرسچین کا ریڈ جرسی پر قبضہ ہے   ۔   ویلٹا اسپانیا  سائیکل ریس میں کل 21 مراحل  ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل 3ہزار 417 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا  سائیکل ریس5 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 26/08/2021 - 13:29:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :