پاکستان کبڈی فیڈریشن نے 37 ویں نیشنل سرکل کبڈی چمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پیر 4 اگست 2014 20:18

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے 37 ویں نیشنل سرکل کبڈی چمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ،چمپئن شپ 11سے 15ستمبر تک واہ کینٹ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق ایونٹ میں چاروں صوبے ،پاکستان آرمی ، نیوی ، ایئر فورس ، پولیس ، واپڈا ، ایچ ای سی ، سوئی ناردرن گیس سمیت ایران اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں غیر ملکی ممالک نے چمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 04/08/2014 - 20:18:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :