پیرالمپکس، برطانیہ نے سائیکلنگ ٹریک میں تین سونے کے تمغے جیت لئے

ہفتہ 28 اگست 2021 16:32

 ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2021ء) ٹوکیو پیرالمپکس میں  برطانیہ نے سائیکلنگ ٹریک ایونٹ میں تین طلائی تمغے جیت لئے۔ پیرالمپکس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ہے، گزشتہ روز مینز 1000 میٹر ٹائم ٹرائل میں برطانیہ کے نیل فیچی نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ ہی کے جیمز بال نے دوسری اور فرانس کے رافیل بیگلٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 3000 میٹر انفرادی مقابلوں میں برطانیہ کی لارا فیچی نے طلائی تمغہ جیت لیا، آئرلینڈ کی کیٹ ڈینلی نے چاندی اور برطانیہ کی سوفی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں برطانیہ نے سونے، چین نے چاندی اور سپین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 28/08/2021 - 16:32:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :