40 پلس لیگ کا فائنل کاتالونیا بلیک نے شاندار مقابلے کے بعد جیت لیا

ایونٹ کے مہمان خصوصی قونصل جنرل عمران علی چوہدری تھے

Syed Sheraz سید شیراز پیر 30 اگست 2021 13:45

40 پلس لیگ کا فائنل کاتالونیا بلیک نے شاندار مقابلے کے بعد جیت لیا
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2021ء) بارسلونا میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے منعقد کیا گیا 40 پلس کا ایونٹ کاتالونیا بلیک نے سخت مقابلے کے بعد جیت لیا۔ کاتالونیا بلیک کے کپتان علی رشید بٹ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اووز میں کاتالونیا گرین کو 160 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

کاتالونیا گرین میچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور تک لے گئی لیکن آخری اوور کی شاندار باولنگ کے سامنے کاتالونیا گرین بےبس نظر آئی اور یوں یہ مقابلہ کاتالونیا بلیک نے 8 اسکورز سے جیت لیا.
میچ کے دوران تماشائی اور کھلاڑی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔

خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے اس ایونٹ میں دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کی۔

(جاری ہے)


ڈنمارک سے تشریف لائیں معروف شاعرہ و مصنفہ محترمہ صدف مرزا نے خواتین کی نمائندگی کی۔ کاتالان کرکٹ فیڈریشن نے تماشائیوں اور خصوصا خواتین اور بچوں کی دلچسپی کے لیے بذریعہ قرعہ اندازی قیمتی تحائف کا انتظام بھی کر رکھا تھا۔
قونصلیٹ پاکستان بارسلونا  ،  کوندس سپر اسٹورز مالکان ،فجر نواب چیمہ اور چوہدری امانت مہر، شیراز بھٹی، پرانا قرطبہ ریسٹورنٹ ،بی ایم ڈرائیونگ اسکول، حسان فارماسیون ٹیکسی اسکول اور پاک ای کئیر لیگل ایڈوائزر فائنل میچ کے اسپانسرز تھے۔
وقت اشاعت : 30/08/2021 - 13:45:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :