آئندہ ماہ قطر میں اسنوکر کے دو بڑے مقابلوں کا انعقاد ہوگا

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ اور 6ریڈ بال ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹس نے اپنی بھرپور تیاریاں شروع کردی

پیر 30 اگست 2021 19:53

آئندہ ماہ قطر میں اسنوکر کے دو بڑے مقابلوں کا انعقاد ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2021ء) آئندہ ماہ قطر میں اسنوکر کے دو بڑے مقابلوں کا انعقاد ہوگا ، ایشین اسنوکر چیمپئن شپ اور 6ریڈ بال ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹس نے اپنی بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں ، ایشین اسنوکر چیمپئن شپ گیارہ سے سولہ ستمبر جبکہ چھ ریڈ بال ورلڈ کپ سترہ سے اکیس ستمبر تک دوحا میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

نیشنل کوچنگ سینٹر میں اسنوکر کیمپ کوچ ایم بی غوری کی زیر نگرانی جاری ہے جہاں پاکستانی کیوئسٹس ایونٹس کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں ۔
وقت اشاعت : 30/08/2021 - 19:53:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :