’اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا‘،سرفراز احمد خاتون صحافی سے الجھ پڑے

’پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، اب چائے بھی بنواؤ گے‘:عالیہ رشید کا ٹویٹ،بات کیا ہورہی ہے اور آپ کیا بات کررہی ہیں، آپکو اس گفتگو میں آنا ہی نہیں چاہیے تھا،یہ کرکٹ نہیں چل رہی، آپ زیادہ پرسنل نہ ہوں: سابق کپتان کا جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 31 اگست 2021 10:56

’اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا‘،سرفراز احمد خاتون صحافی سے الجھ پڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 اگست 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد مذاق کرنے والی خاتون صحافی سے الجھ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے شوہر کی پاستہ بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔
حسن علی نے ویڈیو پر رائے دی اور سرفراز سے ازراہ مذاق کہا کہ ’کپتان یہ والا ٹیلنٹ آپ نے ہمیں نہیں بتایا‘،
آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی حسن علی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’اگلی چائے کپتان سے بنوانی ہے‘۔

حسن علی اور شاداب خان کے ان کمنٹس پر خاتون صحافی عالیہ رشید نے ازراہ مذاق لکھا کہ ’او بھائی ہاتھ ہلکا رکھو، پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، اب چائے بھی بنواؤ گے‘۔

(جاری ہے)

ان کا اشارہ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سامنے آنے والی ان تصویروں کی جانب تھا جن میں سرفراز احمد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلاتے نظر آرہے ہیں، ان تصویروں کو بعد حلقوں کی جانب سے غیر ضروری طور پر اچھالا بھی گیا تھا۔

سابق کپتان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بات کیا ہورہی ہے اور آپ کیا بات کررہی ہیں، پہلی بات تو آپ کو اس گفتگو میں آنا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ کرکٹ نہیں چل رہی ہے، اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا، آپ زیادہ پرسنل نہ ہوں‘۔
خاتون صحافی نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے لکھا کہ ’سیفی میں تو بس مذاق کررہی تھی‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’سیفی بہت اچھا انسان ہے، کبھی کبھی ہمیں بھی برداشت کرلینا چاہیے‘۔
بعدازاں سرفراز احمد نے ساتھی کرکٹرز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’حاضر جناب آپ کو ایک دم کڑک چائے ملے گی‘۔
وقت اشاعت : 31/08/2021 - 10:56:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :