جوڈو کی 12 سالہ مصری کھلاڑی فائٹ کے دوران جاں بحق

رنا وائل حسین الغندور مقابلے کے دوران توازن کھو کر سر کے بل زمین پر گری اور زبان نگلی جانے کی وجہ سے بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھی،ڈاکٹرز نے جان بچانے کی کوشش کی مگر رنا دم توڑ گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 31 اگست 2021 13:21

جوڈو کی 12 سالہ مصری کھلاڑی فائٹ کے دوران جاں بحق
قاہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 اگست 2021ء ) مصر کے دارلحکومت قاہرہ کے سپورٹس کلب میں جوڈو کی 12 سالہ کھلاڑی فائٹ کے دوران جاں بحق ہو گئی ، کلب نےتین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شمالی قاہرہ کے علاقے المنصورہ میں الحوار سپورٹس کلب میں جوڈو کی 12 سالہ کھلاڑی رنا وائل حسین الغندور کو ٹریننگ سیشن کے دوران انسٹرکٹر نے مقابلے کے لیے بلوایا ، مقابلے کے دوران وہ ایک مرحلے پر توازن کھو بیٹھی اور سر کے بل زمین پر گری جس کے بعد اس وہ زبان نگلی جانے کی وجہ سے بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھی۔

(جاری ہے)

فوری طور پر قریب ہی واقع نجی ہسپتال سے ڈاکٹرز کو بلوا کر اس کی جان بچانے کی کوششیں شروع کی گئیں مگر رنا دم توڑ گئیں۔ ہونہار نو وعمر کھلاڑی کے انتقال پر کلب نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد وہاں ہونے والی تمام کھیلوں کے مقابلے اور تفریحی سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ کلب میں رنا کے اہل خانہ اور رشتہ دار اس کی ناگہانی موت پر پرسہ کے لیے آنے والوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 31/08/2021 - 13:21:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :