آرینا سبالینکا اور نومی اوساکا نے یو ایس اوپن کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 31 اگست 2021 16:22

آرینا سبالینکا اور نومی اوساکا نے یو ایس اوپن کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2021ء) نومی اوساکا نے میری بوزکوف، آرینا سبالینکا نے نینا ستوجانووچ، داریا کستکینا نے سویٹانا پرنکووا، الینا ستولینا نے ربیکا مرینو اور بربورا کریجکووا نے ایسٹرا شرما کو ہرا کر یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں عالمی نمبر تین جاپان کی نومی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی میری بوزکوف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ حاصل کر لی۔ عالمی نمبر دو بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے سربیا کی نینا ستوجانووچ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 4-6 ، 7-6 اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔ روس کی داریا کستکینا نے بلغاریہ کی سویٹانا پرنکووا کو بآسانی 2-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کرکے اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی۔ عالمی نمبر پانچ یوکرین کی الینا ستولینا نے کینیڈا کی ربیکا مرینو کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دی جبکہ جمہوریہ چیک کی بربورا کریجکووا نے آسٹریلیا کی ایسٹرا شرما کے خلاف 0-6 اور 4-6 سے فتح حاصل کی۔
وقت اشاعت : 31/08/2021 - 16:22:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :