ہما فٹ بال ٹیم کھلاڑیوں کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ نجیب اللہ نجمی کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 1 ستمبر 2021 15:22

ہما فٹ بال ٹیم کھلاڑیوں کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ نجیب اللہ نجمی کی وفات پر اظہار تعزیت
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2021ء) ہما فٹ بال ٹیم اسلام آباد کے کھلاڑیوں کا اجلاس گذشتہ روز ملتان میں ہوا جس کی صدارت ٹیم کے کوچ فرید ملک نے کی۔ اجلاس میں قومی فٹ بال ٹیم اور پاکستان ایئرفورس ٹیم کے سابق کوچ نجیب اللہ نجمی کی وفات پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

اور کھلاڑیوں نے ان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اجلاس میں نجیب اللہ نجمی کی ملک میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی کے لئے خدمات اور کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ مرحوم پاکستان ائیرفورس فٹ بال ٹیم کے کوچ اور کپتان، زرعی ترقیاتی بینک فٹ بال ٹیم کیبھی رہ چکے تھے۔
وقت اشاعت : 01/09/2021 - 15:22:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :