ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 8 اگست سے شروع ہو گا، فیصل آباد ڈویژن کی سرکل کبڈی ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتہ کو کھیلے گی

بدھ 6 اگست 2014 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ جمعہ 8 اگست سے ٹورنٹو کینیڈا میں شروع ہوگا۔ فیصل آباد ڈویژن کی سرکل کبڈی ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتہ 9 اگست کو کھیلے گی۔ فیصل آباد ڈویژن کی سرکل کبڈی ٹیم کے ترجمان نے بتایاکہ سرکل کبڈی ٹیم میں سعد اللہ، شہرام ساجد وٹو، محمد خان، عدنان محمود، تجمل باجوہ، اشفاق احمد، راشد گجر اور ساجد نثار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مقصود عالم سندھو ٹیم کوچ، طیب گیلانی ٹیم منیجراور صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری جاوید کمال بطور چیف ڈی مشن ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں بھارت، انگلینڈ، کینیڈا، پاکستان سمیت دنیا کے 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن کی سرکل کبڈی ٹیم ٹورنٹو، ایڈمنٹن، رچ منڈ ، کیلونا اور وینگور میں ہونے والے کبڈی میچز میں بھی حصہ لے گی۔ انہوں نے بتایاکہ کبڈی ٹیم کو دورہ کینیڈا کی دعوت صدر انٹرنیشنل کبڈی اینڈ سپورٹس کلب کینیڈا حاجی خورشید عالم سندھو نے دی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹیم اپنا 25 روزہ دورہ مکمل کرکے 30 اگست کو واپس وطن پہنچے گی۔

وقت اشاعت : 06/08/2014 - 12:03:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :