قومی ٹیم پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر جمی نیشم وضاحتیں دینے لگے

نیوزی لینڈ بورڈ کی پلیئر ویلفیئر پالیسی کے تحت صف اول کے کئی کرکٹرز بنگلا دیش نہیں گئے، میں نے استثنی کیلئے درخواست کی مگر منظور نہیں کی گئی: کیوی آل رائونڈر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 ستمبر 2021 16:37

قومی ٹیم پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر جمی نیشم وضاحتیں دینے لگے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2021ء ) آئی پی ایل کے لیے قومی ٹیم چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے کیوی کھلاڑی جمی نیشم وضاحتیں دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز کے کیمپ میں شریک کیوی کرکٹر جمی نیشم بنگلا دیش میں موجود نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، دورہ پاکستان میں بھی ٹیم کو ان سمیت اہم کرکٹرز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر کیوی کرکٹر نے سوال کیا کہ ’کیا یو اے ای میں ٹی وی پر کیویز اور بنگال ٹائیگرز کے میچز دکھائے جا رہے ہیں‘۔
جواب میں ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ ’آپ کو تو شرمندہ ہونا چاہیے کہ پیسوں کے لیے قومی ذمہ داریوں سے فرار حاصل کیا‘۔
جواب میں جمی نیشم نے لکھا کہ ’اس طرح کے بہت زیادہ پیغامات موصول ہورہے ہیں، ایک بات اچھی طرح واضح کردینا چاہتا ہوں کہ نیوزی لینڈ بورڈ کی پلیئر ویلفیئر پالیسی کے تحت صف اول کے کئی کرکٹرز بنگلا دیش کا دورہ نہیں کررہے، میں نے استثنی کیلیے درخواست کی تھی مگر منظور نہیں کی گئی‘۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی صارف نے کہا کہ’ آپ اس طرح کی باتوں کا جواب ہی کیوں دیتے ہیں‘،
جواب میں جمی نیشم نے لکھا کہ ’ایک یا دو احمقوں کو نظر انداز کرسکتا ہوں مگر روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں اسی طرح کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں‘ ۔
وقت اشاعت : 01/09/2021 - 16:37:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :