13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز کل کھیلے جائیں گے،

جمعرات 2 ستمبر 2021 13:06

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز کل کھیلے جائیں گے،
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے مزید دو میچز کل جمعہ کو قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کے آر ایل کا مقابلہ پاکستان نیوی سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان آرمی اور مسلم کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں،
وقت اشاعت : 02/09/2021 - 13:06:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :