انجینئر اشفاق حسین شاہ کی فیفا ریفری اکبر راجپوٹ اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مولابخش گوٹائی کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 2 ستمبر 2021 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر اشفاق حسین شاہ، نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر اور سیکرٹری جنرل نوید اکرم نے فیفا ریفری اکبر راجپوٹ اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مولابخش گوٹائی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحومین کی فٹ بال کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا
وقت اشاعت : 02/09/2021 - 13:06:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :