پشاور فٹبال لیگ سیزن فور طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں شروع ہوگئی

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر )خالد محمود نے باضابطہ افتتاح کیا

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعرات 2 ستمبر 2021 13:58

پشاور فٹبال لیگ سیزن فور طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں شروع ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2021ء) پشاور فٹبال لیگ کا چوتھا ایڈیشن طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو گیا،لیگ کا باقائدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن(ر) خالد محمود نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ،ایڈمنسٹریٹر ارشاد خان اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی وچیف ایگزیکٹیو یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن گل حیدر سمیت اہم شخصیات موجود تھے۔

یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام پشاور فٹبال لیگ میں خیبر پختونخوا سے 13 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔اس موقع پرمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر)خالد محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور فٹبال لیگ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو آگے آنے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ساتھ نئے چہرے بھی اس لیگ سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے کیونکہ اس لیگ میں بین الا اقومی کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پشاور فٹبال لیگ متواتر چار سال سے انعقاد کرنا ایک اچھی ایچئیومنٹ ہے۔صوبائی حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں فٹبال کیساتھ ساتھ دوسرے کھیلوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے آ رہا ہے۔ابتدائی روز کھیلے گئے میچزکے نتائج کے مطابق پہلا میچ ڈپٹی کمشنر صوابی اور ورسک ایف سی کا ایک ایک سے برابر رہا،صوابی کی جانب سے قیوم نے جبکہ عاطف نے ورسک کی طرف سے گول کئے۔

   دوسرے میچ میں افغان ٹیلی ویژن کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی جس میں طارق  ایک گول کیا،تیسرا میچ چارسدہ اور ڈپٹی کمشنر پشاور  کے مابین کھیلا گیا جودو دو سے برابر رہا۔چارسدہ سے وقاص اور وقار جبکہ پشاور کی جانب سے فسیح اور شیراز نے گول کئے۔واضح رہے کہ پشاورفٹبال لیگ میں صوبہ بھر سے 13 ٹیمیں شرکت کر رہی ہے جس جس  آئیڈیل ایف سی دروش،افغان ٹیلی ویژن،فوڈ سیفٹی اینڈ ہلال فوڈ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر پشاور،کمشنر ہزارہ ڈویژن،نقیب آفریدی،ڈاکٹر عارف اللہ بنگش،ڈپٹی کمشنرصوابی،جمال خان ہوتی،ورسک ایف سی،میاں سنگر غنی شاہ،ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/09/2021 - 13:58:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :