اولگا ڈینیلووچ کی دستبرداری پر نائومی اوساکا بآسانی یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں داخل

جمعرات 2 ستمبر 2021 15:43

اولگا ڈینیلووچ  کی دستبرداری پر نائومی اوساکا بآسانی یو ایس اوپن ٹینس  ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں داخل
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2021ء) جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن نائومی اوساکا بآسانی رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 23 سالہ نائومی اوساکا اپنی حریف سربین کھلاڑی کی دوسرے رائونڈ میں دستبردار پر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن نے ابتدائی رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

جاپانی کھلاڑی کا دوسرے رائونڈ میں سربین ٹینس کھلاڑی  اولگا ڈینیلووچ سے مقابلہ تاہم حریف کھلاڑی بیماری کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوگئیں اور نائومی نے بآسانی تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انسٹاگرام پر سربیا کی ٹینس کھلاڑی  ڈینیلووچ نے کہا کہ میں پچھلے کچھ دنوں سے  کووڈ سے متعلق وائرل بیماری سے نبرد آزما ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  میں نائومی اوساکا کے خلاف میچ کھیلے کے لئے بہت پرجوش تھی تاہم بیماری کی وجہ میچ سے دستبردار ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ۔ واضح رہے کہ جاپانی نائومی اوساکا کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ کینیڈا کی  لیلا فرنانڈیز سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 02/09/2021 - 15:43:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :