رشبھ پنت کا موازنہ ایڈم گلکرسٹ سے نہ کیا جائے: سلمان بٹ

گلکرسٹ مخالف ٹیم کے بائولرز کو دبائو میں لانے کی اہلیت رکھتا تھا ، پنت گلکرسٹ کا آدھا بھی نہیں ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 ستمبر 2021 15:14

رشبھ پنت کا موازنہ ایڈم گلکرسٹ سے نہ کیا جائے: سلمان بٹ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 ستمبر 2021ء ) ہندوستان کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں 6 اننگز میں صرف 96 رنز بنانے کے بعد شدید دباؤ میں ہیں۔ پنت کو خاص طور پر ان کے لاپرواہ انداز اور لاپرواہ شاٹس پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اگرچہ بہت سے پنڈت اور ماہرین ان کا موازنہ ایڈم گلکرسٹ سے کرتے ہیں لیکن پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا خیال ہے کہ موازنہ کو روکنے کی ضرورت ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری چوتھے ٹیسٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ پنت کو گلکرسٹ جیسے کھلاڑی سے موازنہ کیے جانے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ براہ کرم رشبھ پنت کا ایڈم گلکرسٹ جیسے عالمی معیار کے کھلاڑی کے ساتھ صرف اس کے 2 سے3 سال کے تجربے کو دیکھتے ہوئے موازنہ نہ کریں، گلکرسٹ میچ جیتنے والا کھلاڑی تھا ،وہ اپنے دور میں عالمی معیار کے بولرز پر حاوی رہتے تھے، اب صرف چند ٹاپ کلاس پیسر موجود ہیں اور پنت نے اب تک صرف چند اچھی اننگز کھیلی ہیں ۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فی الحال رشبھ پنٹ سابق آسٹریلین وکٹ کیپر سے موازنہ کیے جانے کے قابل نہیں ہیں اور انہیں اپنی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلکرسٹ مخالف ٹیم کے بائولرز کو دبائو میں لانے کی اہلیت رکھتا تھا اور پنت گلکرسٹ کا آدھا بھی نہیں ہے۔ گلگرسٹ مکمل طور پر ایک مختلف قسم کے بلے باز تھے، پنت کو اپنی موجودہ تکنیک میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ ذہنی ایڈجسٹمنٹ کرنی ہوگی، اسے شاٹس کے لیے جانے سے پہلے کریز پر کھڑا ہونا ہوگا، اس کے پاس پلان بی نہیں ہے جو انگلینڈ جیسی پچوں پر بہت ضروری ہے۔
وقت اشاعت : 03/09/2021 - 15:14:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :